مظفر آباد (پی این آئی) سرکاری ملازمین پر مزید پابندیاں لگ گئیں۔۔ آزادکشمیر حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے نئی مالیاتی پالیسی جاری کر دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق افسران کیلئے نئی سرکاری گاڑیاں خریدنے اور بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔سرکاری ملازمین کیلئے فری بجلی، پٹرول اور دیگر الاؤنسز بھی ختم کر دئیے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی چھٹی کے ایام کی تنخواہوں کی ادائیگی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔محکمہ مالیات آزادکشمیر کی طرف سے نئی مالیاتی پالیسی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں