کراچی(پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قرآن، ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان سمیت اسلامی دنیا سوئیڈن سے سفیر واپس بلوائے، سفیروں کو واپس نہ بلایا گیا تو ہر جمعہ کو احتجاج ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ مسلمان بپھر گئے تو زمین تنگ کردیں گے اور تمہیں کہیں جینے کا موقع نہیں ملے گا،ہم مسلمان وسیع النظر ہیں حضرت محمد ﷺ کی طرح عیسی علیہ السلام اور موسیٰ علیہ السلام کو بھی سچا پیغبر انجیل اور تورات کو بھی الہامی کتاب سمجھتے ہیں تمام آسمانی کتابوں کی عزت کرتے ہیں۔کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں انہوں نے کہا کہ مسلمان قرآن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں خون کا نذرانہ دے کر قرآن کی حفاظت کریں گے، اسرائیل کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسرائیل کے ایجنٹس کی کوئی جگہ نہیں ہے، آج کا مظاہرہ پاکستان کی سرزمین سے بارش کا پہلا قطرہ ہے، آج کا اجتماع سوئیڈن میں قرآن کریم کی توہین پر دکھ اور غصہ کا اظہار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں