پرویز خٹک کا بشریٰ بی بی سے متعلق ایسا بیان کہ عمران خان کو بھی توقع نہ ہوگی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں نے بشری بی بی کو سیاسی معاملات میں مداخلت کرتے نہیں دیکھا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں پرویز خٹک نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بشری بی بی کے حوالے سے زیادہ پنجاب کے لوگ بات کرتے ہیں،مجھے انہوں نے کبھی کال نہیں کی جب انہوں نے مجھے کسی کام کا نہیں بولا تو میں کیسے کسی کا نام لےلوں، وہ عورت ہیں اور میں کبھی بھی ان کیخلاف بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں مقابلہ مردوں سے کیا جاتا ہے، ہم عورتوں سے مقابلہ نہیں کرتے اور نہ ان کا نام لےسکتے ہیں،ہم باعزت معاشرے کا حصہ ہیں،کبھی بھی عورتوں پر حملہ نہیں کریں گے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو عدالت اور حکومت موجود ہیں وہ فیصلہ کریں میں کون ہوتا ہوں کسی پر الزام لگائوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close