نگران وزیراعظم کیلئے ن لیگ کے کس سینئر مرکزی رہنما کے نام پر غور شروع ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعظم کے لئے اسحاق ڈار کے نام پر غور شروع کر دیا، وفاقی کابینہ کے ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 میں ترمیم پر غور کر رہی ہے، نگران سیٹ اپ کو معاشی فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

الیکشن ایکٹ میں ترامیم آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ان ترامیم سے نگران حکومت کو معیشت کی بحالی کے لیے ضروری فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close