اتنی رشوت دو، سامان لے جاؤ، کسٹم اہلکار کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(پی این آئی) بیرون ملک ڈالر لیجانے کیلئے پہلے کاؤنٹر پہ ڈالرز دو۔ لاہور ائیرپورٹ پر کسسٹم اہلکار کی رشوت طلب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں عمران الٰہی کسسٹم اہلکار کی مسافر سے تکرار دیکھی جا سکتی ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق  کسسٹم رولز کے مطابق مسافر 9500 کینڈین ڈالر بیرون ملک نہیں لے جا سکتا۔ اہلکار نے مسافر کو 100ڈالر کے عوض سہولت دینے کی آفر کی۔

جس پر اہلکار نے 100ڈالر نہ دینے پر سارے ڈالرز ضبط کرنے کا کہا۔ لاہور ائیرپورٹ پر کسسٹم اہلکار کی رشوت طلب کرنے کی ویڈیو پر اعلیٰ حکام نے ایکشن لے لیا۔ ڈپٹی کلیکٹر کسسٹم راجہ بلال نے ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے اہلکار کو معطل کرکے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close