‘’محسن نقوی اسپیڈ نے شہباز اسپیڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا’’

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے کام کی رفتار سے متاثر ہوگئے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ’محسن نقوی اسپیڈ‘ قرار دے دیا۔جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے دانش اسکول کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ’محسن اسپیڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی اسپیڈ نے شہباز اسپیڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

دانش اسکول کی تقریب میں وزیراعظم نے نمایاں پرفارمنس دینے والے طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا۔دانش اسکول کے طالب علم انعام اللہ ڈاکٹر آف ویٹنری میڈيسن جبکہ ایک اور طالبہ مکینیکل انجینيئر بن گئی ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے دانش اسکول سے فارغ التحصیل طالبہ تانیہ کو سرکاری نوکری دینے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب عثمان انور کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close