مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی) مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ۔۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز وزیراعلی پنجاب بنیں گی، حنا پرویز بٹ نے بڑا پیغام جاری کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن میں مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب بنانے کی آوازیں اٹھنے لگیں، ڈسٹرکٹ یوتھ کوارڈنیٹر لاہور حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کے وزیراعلی پنجاب بننے کے حوالے سے ٹوئیٹ کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں حنا پرویز بٹ نے مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک ساتھ ہاتھ اٹھائے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سروے کے مطابق ہر ضلع کے رہنما اور عوام مریم نواز کو وزیراعلی دیکھنا چاہتے ہیں‘ انہوں نے سروے کا لنک بھی ٹوئیٹر پر شیئر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close