چیئرمین پی ٹی آئی کا قصہ تمام ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کااشارہ دے دیا

کراچی(آئی این پی)حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے سربراہ اور جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مغربی ممالک دہشتگردی کے نام پرمذہب کاگراف نیچے لانے میں ناکام رہے،کوئی اشتعال کا پیغام ہم نے نہیں دیا جس سے وہ سازش میں ناکام ہوگئے،سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہم کسی بھی آسمانی کتاب کی بے حرمتی کریں۔کراچی میں مولانافضل الرحمان نے پیرصدرالدین شاہ سے انکی رہائش گاہ پرملاقات کی ،ملاقات میں ڈاکٹرذوالفقارمرزااورفہمیدہ مرزا بھی شریک تھے۔

ملاقات کے بعد مولانافضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو بلیک میل کیا جارہاہے،مغربی قوتیں چین کی سرمایہ کاری روکنیکیلئے بلیک میل کررہی ہیں، جس میں آئی ایم ایف نیفرنٹ مین کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کیذخائر تیزی سے بہتر ہورہے ہیں،اسٹیٹ بینک اوردیگراداروں کوآئی ایم ایف میں گروی رکھاگیا،ملک میں میگا پراجیکٹس دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ خود کرنا ہے،یہ ان کا اپنا وطن ہے جب وہ آئیں گے عوام ویلکم کریں گے،الیکشن وقت پر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، سیاسی صورتحال میں مشاورت کاسلسلہ جاری رہناچاہیے،تجویزہوں یاتجاویزجب اتفاق ہوجائیتوسب کوپتہ چل جائیگانگراں سیٹ اپ بنتا ہی اسی لئے ہے کہ وہ الیکشن کرائے۔انہوںنے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا قصہ تمام ہوچکا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی بات نہ کی جائے تواچھا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اضلاع کی ذیلی تنظیموں کو فائدہ نظرآئے گاتووہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتی ہیں، بطورپی ڈی ایم سربراہ قوم سے کچھ نہیں چھپایاتھا،سی پیک منصوبے کی شکل میں چائنہ کیساتھ قرب اختیار کیاہے۔اس موقع پر پیرصدر الدین شاہ مولانافضل الرحمان کی آمد پر ان کا مشکور ہوں، انہوں نے کہا کہ کچھ تجاویز فضل الرحمان نے دیں،کچھ ہم نیدیں،سیاسی انداز میں سسٹم کوایسے چلانا چاہتے ہیں کہ کسی کواعتراض نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں