الیکشن نئی مردم شماری یا پرانی پر ؟ فیصلہ کب ہوگا ؟

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سائفر جیسی سیکرٹ دستاویز پبلک کرنے پر پی ٹی آئی چیئرمین پر آرٹیکل چھ لگ سکتا ہیاور ان کی گرفتاری کا امکان ہے، حکومت اپنی مدت کی تاریخ سے ایک دو روز قبل تحلیل کر دی جائے گی۔نجی ٹی وی سیگفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ جب ہم کہتے تھے کہ ان کا بیانیہ فراڈ ہے اس وقت تنقید کی جاتی تھی ۔ اب ان کے اپنے ہی ساتھی بول رہے ہیں ، ملک کے موجودہ حالات بھی پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہیں ،انکی پارٹی کے ورکر اور لیڈر عمران خان کی غلطیوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جتنے بھی اعمال کئے ہیں اپنی زندگی میں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں،عوام کو جھوٹ سوشل میڈیا کے زریعے گھونٹ کر پلایا گیا،

نوجوان نسل اس سے متاثر ہوئی ابھی اسکا نشہ نہیں اترا،نو مئی کا دن اسی کا تسلسل تھا۔خواجہ آصف نے کہا کہ میرا سوال ہے چیرمین پی ٹی آئی عدالتوں میں آگیا ہے ،قانون کا سامنا بھی کرے گا قانون کے مطابق اسے سزا یا جزا بھی ملے گی،جن لوگوں نے اسکو دو ہزار گیارہ بارہ سے لیکر دو ہزار اٹھارہ تک سرپرستی کی انکو بھی اختساب ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے ساتھ تجربہ کیا تھا کہ نواز شریف قابل قبول نہیں،نوازشریف کی ثابت قدمی سیاست میں مثال بن گئی ہے،آج چیئرمین پی ٹی آئی کو عدلت میں پیش ہونے سے استثنی دے دیا گیا ہے،نواز شریف کو تو کسی نے استثنی نہیں دیا،نواز شریف نے دو سو پیشیاں بھگتی ۔وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف ایک ایک ضمانت کے لئے چکر لگانے پڑتے تھے جبکہ اسکو بارہ بارہ ضمانتیں دیں جاتیں ہیں،اورسب سے بڑی عدالت میں جج صاحب بیٹھ کر محبت کا اظہار کررہے ہوتے ہیں،انصاف اور اپنے عہدوں کا ہی بھر رکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ سائفر ایک سکریٹ ڈاکومنٹ ہے،اسکو افشاں کرنا سیکرسی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور اسکی سزا کتاب کے اندر درج ہیں،اگر کل ملٹری کورٹ میں کیس چلتے ہیں تو پی ٹی آئی دور میں عدلیہ کو نظر نہیں آرہا تھا،25 لوگوں کو سزائیں ہوئیں سزائے موت بھی ہوئی اس وقت ہماری عدالتوں پتا نہیں لگا تھا؟اب کہتے ہیں ہم نوٹس لینگے،

آج ٹارگٹ ان چیزوں کا پی ٹی آئی یا لیڈر ہے تو انکو قانون اور آئین یاد انی شروع ہوگی ہے۔انکا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا امکان ہے،جب اتنے جرائم کئے ہوئے ہیں میرٹ پر سزا بھی ہوسکتی ہے اور رہا بھی،میری رائے میں ان پر ارٹیکل سکس بھی لگتا ہے،یہ بندہ اس قابل نہیں تھا کہ اسکو وزیراعظم کی حسیت سے ریاست کے راز شیئر کئے جائیں،اس نے راز کہاں کہاں پہنچائے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا ہے کورکمانڈر ہاوس کے باہر اسکا کوئی بندہ نہیں تھا،اسکی بہن اور بھتیجا کیا آئس کریم اور برگر کھانے گئے ہوئے تھے،نومبر پچھلے سال تک پورا زور لگتا رہا کہ کسی طرح اسکو بچا لیا جائے،میں سمجھتا ہوں نومبر میں جو فیصلہ ہوا اسکو روکنے کی پوری کوشش کی گء جو کہ میرٹ پر تھا،پچھلے سال نومبر تک اس سسٹم کو کسی نہ کسی شکل کے اندر جاری رکھنے کی کوشش کی دو ہزار اٹھارہ کے ناجائز الیکشن میں پیدا ہوا تھا،آرٹی ایس کو ڈاون کرکے ایک ناجائز بھرتی کی گئی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ توشہ خانہ کی سرکاری پراپرٹی فروخت کرکے اس میں سے منافع جیب میں ڈالتے ہیں اور باقی بیس فیصد جمع کر دیتے ،ایک سو نوے ملین ملک ریاض انکا ماما لگتا ہے،اس کوایک سو نوے ملین پونڈ پکڑا دیا،اب تو اعظم خان نے بھی اس پر بیان دے دیا ہے، شوکت خانم ہسپتال میں ڈونیشن اتیں وہ تحریک انصاف کے اکاونٹ میں جمع ہوتی رہی۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے حکومت اپنی مدت کی تاریخ سے ایک دو روز قبل تحلیل کر دی جائے گی،الیکشن نئی مردم شماری یا پرانی اس پر ایک دو روز میں فیصلہ ہوجائے گا،مجودہ عدالتوں کا جو ماحول ہے میں اپنے قائد کی واپسی کا رسک اگلے ڈیڑھ مہنے تک نہیں لونگا۔خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایم ایف ہم چاہتے یا نہ چاہتے اسکے بغیر گزارا نہیں تھا،گزشتہ حکومت نے پوری کوشش کی کے ملک دیوالیہ ہو،شہباز شریف انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، مہنگائی سے جھٹکارا یہی ہے کہ ایک اسٹیبل گورنمنٹ ائے وہ اس مہنگائی پر قابو پاسکتی ہے،ملک کے ٹیکس چور اشرافیہ کئی ہزار ارب پیسہ چوری ہوتا ہے،سیالکوٹ:آٹھ ہزار ارب کی ٹیکس چوری ہوتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں