اسلام آباد (پی این آئی) وزارت پٹرولیم کی رپورٹ کے مطابق روس سے آنے والے خام تیل کے 2 کارگوز عالمی منڈی سے تقریبا بیالیس لاکھ 9 ہزار ڈالر سستے پڑے ہیں۔ وزارت پٹرولیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی تیل کے دونوں کارگو تقریبا5کروڑ 29 لاکھ ڈالر میں پڑےہیں۔
،اگر یہی تیل عالمی منڈی سے منگوایا جاتا ہے تو یہ پانچ کروڑ 72 لاکھ ڈالر میں پڑجاتا, ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل منگوایا گیا، روسی خام تیل کا حجم 7 لاکھ 15 ہزار بیرل ہے. اس حساب سے روسی تیل عالمی مارکیٹ سے صرف دس روپے فی لیٹر سستا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریفائن کے دوران 50 فیصد فرنس آئل،50فیصد پیٹرول، ڈیزل نکلا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی شرح کم نکلنے کی وجہ سے قیمت پر بھی فرق آئے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں