لاہور (پی این آئی) پراسرار موت کا شکار ہونیوالے ڈی آئی جی لاہور شارق جمال اہلیہ سے جھگڑے کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار تھے تاہم ان کی موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی آئی جی شارق جمال کا پوسٹمارٹم مکمل ہو گیا تاہم حتمی رپورٹ پنجاب فرانزک سائنسی ایجنسی ڈیڑھ ماہ بعد جاری کرے گی۔
پولیس کی اب تک تحقیقات کے مطابق شارق جمال اپنی اہلیہ سے جھگڑے کے بعد سے شدید تناؤ کا شکار تھے اور انہوں نے ذہنی تناؤ سے بچاؤ کی ادویات لی تھیں جس سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ بتایا۔ڈی آئی جی شارق جمال کے خاندان نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں