تازہ ترین

علیم خان کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے اہم عہدے کی پیشکش، علیم خان نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی )نئی سیاسی جماعت استحکام پارٹی صدر عبدالعلیم خان پر پنجاب حکومت مہربان ہو گئی ہے ، انہیں سروسز ہسپتال لاہور کے بورڈ آف مینجمنٹ کا چیئر مین نامزد کیاگیا لیکن عبدالعلیم خان نے عہدہ لینے سے انکار کر دیا اور اپنی جگہ خواجہ احمد حسان کا نام تجویز کر دیا۔

محکمہ سپشلائز ڈ ہیلتھ نے بورڈآف مینجمنٹ سروسز ہسپتال کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، سروسز ہسپتال کا بورڈ آف مینجمنٹ چار سالہ مدت کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔کارڈیک سرجن پروفیسر آفتاب یونس بورڈ آف مینجمنٹ کا رکن نامزد کر دیا گیا۔ ڈاکٹر سیدہ زاہدہ، بریگیڈیئر خالد، ایڈووکیٹ سارہ عقیل اور چارٹرڈ اکاونٹنٹ عابد امین کو بورڈ آف مینجمنٹ کے رکن نامزد کیا گیاہے ۔عبدالعلیم خان نے سمز بورڈ آف مینجمنٹ کے سربراہ کے طور پر کام کرنے سے معذرت کی اور عہدے کی پیشکش پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر کیا ، عبدالعلیم خان نے عہدہ لینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میری فاو¿نڈیشن سروسز ہسپتال کی بہتری و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، ادارے کی اپ گریڈیشن و سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے میں معاونت جاری رکھیں گے،اپنی جگہ خواجہ احمد حسان کا نام تجویز کیا ہے، وہ زیادہ بہتر انداز میں کام کر سکیں گے،سروسز ہسپتال کو صوبے کا بہترین ادارہ دیکھنے کا خواہاں ہوں، مزید مدد جاری رکھوں گا،خواجہ احمد حسان اہل اور ایماندار شخصیت ہیں، وہ ادارے میں خاطر خواہ بہتری لا سکتے ہیں،میں اور میری فاو¿نڈیشن کی خدمات ہر لحاظ سے “سمز” کیلئے آئندہ بھی حاضر ہیں،اپنی سیاسی مصروفیات کے باعث عہدہ قبول نہیں کر رہا۔ یاد رہے کہ سروسز ہسپتال میں میں عبدالعلیم خان فاو¿نڈیشن پہلے ہی 30 بیڈز کا ڈائلسز یونٹ چلا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں