کچھ تو خدا کا خوف اور پاکستانی قوم پر رحم کریں، کیا کبھی قبر میں نہیں جانا؟ سلیم صافی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستانی سرحد پر کارروائی کے دوران بڑے پیمانے پر سمگلنگ کا مال پکڑ کر معیشت کے ساتھ ہونے والے کھلواڑ کو آہنی ہاتھوں روکنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن اب سینئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایران سے تیل سمگل کرنے کا سنگین دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں نیلے رنگ کی لوڈر گاڑیاں کینز اٹھائے قطار میں بڑھتی چلی جاتی دکھائی دیتی ہیں اس پر سلیم صافی نے تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پر ایران سے تیل پاکستان میں سمگل کیا جارہاہے تاہم اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آ سکا ہے ۔سلیم صافی کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”جس پاکستان میں اس انداز سے ایرانی پٹرول سمگل کر آرہا ہو، اس میں افغانستان سے عسکریت پسندوں کا آنا کیسے روکا جارہا ہوگا؟۔ اندازہ کریں؟ یہ پاکستان ہے یا سمگلستان ؟۔ کچھ تو خدا کا خوف اور پاکستانی قوم پر رحم کریں۔ کیا کبھی قبر میں نہیں جانا؟“۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close