فواد چوہدری نے پھر حکومت پر شدید تنقید کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) فواد چوہدری دوبارہ سوشل میڈیا پر متحرک ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ٹویٹر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج وہ میڈیا تنظیمیں اور مالکان نظر نہیں آ رہے،جو پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف دن رات ایک کئے ہوئے تھیں۔

پیمرا ترمیمی بل کے ذریعے پیمرا کو تمام اختیارات کا مالک بنا دیا،عملی اقدامات کے بعد اب قانونی طور پر بھی میڈیا کی آزادی ختم کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا ادارہ تشکیل دے رہے تھے کہ جس میں حکومتی مداخلت نہ ہو،موجودہ حکومت نے میڈیا کو ایک ادارے کے مکمل ماتحت کر دیا ہے۔قبل ازیں فواد چوہدری نے نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ اعظم خان کے اقبالی بیان پر کیا کہیں گے۔جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیسٹ میچ ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان زبردست میچ ہو گا ۔صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں؟ جس پر سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لوں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ استحکام پارٹی میں میرا کوئی رول نہیں۔فی الحال تو سیاست ہو ہی نہیں رہی، جب سیاست ہو گی تو دیکھیں گے۔ مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے ۔ پنجاب اور کے پی میں 90 دن میں الیکشن نہیں کروائے تو اب جو مرضی کریں ۔جبکہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن سے معذرت کر لی تھی ۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں،میری معذرت قبول کریں اور شوکاز نوٹس واپس لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ایک ادارہ ہے میں اس کا ترجمان تھا،میں قانونی کیسز میں نہیں پڑنا چاہتا آپ کیلئے احترام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں