حکومت کا اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی )حکومت نے اسلام آبادایئرپورٹ کوآؤٹ سورس کرنےکافیصلہ کرلیا، اسلام آبادایئرپورٹ کو15سال کیلئےآؤٹ سورس کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے اسلام آباد ایئر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا ، حکومت کے خاتمے سے پہلے ٹینڈر جاری کردیا جائے گا۔ اے آروائی کے مطابق  ابتدائی طورپراسلام آبادایئرپورٹ کو15سال کیلئےآؤٹ سورس کیاجائے گا، کمپنیوں کی دلچسپی کو مدنظررکھتےہوئے20سال تک بڑھایابھی جاسکتاہے

مسافروں کوخدمات کی فراہمی کاذمہ سی اےاےسےلےکرمتعلقہ کمپنی کودیا جائے گا ، سی اے اے کے بجائےمتعلقہ کمپنی ایئرپورٹ کاانتظام وانصرام چلائےگی ، کمپنی ایئر پورٹ کے اندر سہولتوں میں خاطرخواہ اضافہ کرےگی۔ متعلقہ کمپنی ڈیوٹی فری دکانوں کیساتھ تزئین وآرائش،مرمت کی ذمہ دارہوگی جبکہ آؤٹ سورسنگ عمل میں سی اےاےملازمین کودیگرشعبوں میں منتقل کیا جائے گا۔

ایئرپورٹ ٹرمینل سروسز،پارکنگ،اسٹوریج،کارگو،ہینڈلنگ بھی آؤٹ سورس ہوں گے تاہم ایئرپورٹ سیکیورٹی اورایئرٹریفک کنٹرولرکےشعبےسی اےاےکےپاس ہی رہیں گے خدمات کی فراہمی یقینی بنانےاورناکامی کی صورت میں معاہدہ منسوخ کرنے کی شق شامل ہیں، اسلام آبادکےبعدلاہور،کراچی اور اسکردوایئرپورٹ آؤٹ سورس ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close