اسلام آباد (پی این آئی ) چترال میں شدید سیلاب کے نتیجے میں درجنوں مکانات بہہ گئے، سڑکیں اور رابطہ پل ٹوٹ گئے ، جس کی وجہ سے سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ دنین اور کوغوزی گاؤں میں زبردست سیلاب کی وجہ سے 8 مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کوغوزی میں 4 دکانیں، موٹر سائیکلیں اور کئی مویشی خانے ریلے میں بہہ گئے۔ کوغوزی کے مقام پر پل بہہ جانے سے ہر قسم کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔
چترال میں کاری کے مقام پر واقع پل تباہ ہوکر دریا میں گر گیا۔ شدید سیلاب شاہی قلعہ چترال کے 4 قدیم چنار کے دیو ہیکل درخت بھی اپنے ساتھ بہا لے گیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیلاب سے شاہی قلعہ چترال کو بھی نقصان پہنچنے کا خد شہ ہے۔ سیلاب سے دریائے چترال کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے اور ایون قصبے کا وسیع علاقہ پانی میں ڈوب چکا ہے۔ سیلاب سے ہزاروں ایکڑ زمینیں، باغات اور کھڑی فصلیں ملیا میٹ ہو گئیں۔ نہری نظام اور سڑکوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ سیلاب کے نتیجے میں نقصانات کے بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔
Early morning floods have caused havoc on broken infrastructure of Chitral. Flash floods have swept away Kari Bridge as well as a stretch of Chitral-Booni Road at Nirdeth Gol near Chitral Town. River Chitral in high flood. #climatechange pic.twitter.com/fQV1OUKzIh
— Manzoor Ali (@Manzoor) July 22, 2023
Destruction of Kari Bridge which was at a considerable height is significant and shows the intensity of nature’s fury.
High flooding in River Chitral is also causing considerable damages to low lying areas of Chitral city. pic.twitter.com/HW233RIiCM
— Manzoor Ali (@Manzoor) July 22, 2023
Multistory buildings in river bed. Not sure how @DCLowerChitral has allowed these monstrosities to be built or he is even aware of such constructions taking place. Not only these eyesore are impeding river flow but also dumping their waste directly into river. pic.twitter.com/FMTa8cPgnP
— Manzoor Ali (@Manzoor) July 22, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں