توشہ خانہ کیس، عمران خان کو سپریم کورٹ کے بعد سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں سپریم کورٹ کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔۔۔۔ آج صبح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان عدالت پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث پیش نہیں ہوئے۔۔۔۔۔

آج ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔۔۔۔ وکیل گوہر علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت سے درخواست ہے کہ سماعت کو پیر تک ملتوی کیا جائے۔۔۔۔۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد سیشن عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں