پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی شارق جمال گھر میں مردہ پائے گئے، گھر پر کون تھا؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی شارق جمال ڈی ایچ اے میں واقع گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے ہیں۔۔۔۔ لاہور پولیس کے حکام کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔۔۔۔ شارق جمال کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت شارق جمال گھر میں اکیلے تھے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی شارق جمال نے اپنے 2 ملازمین کو کام سے گھر سے باہر بھیجا تھا،

جیسے ہی ملازم گھر واپس آئے تو ڈی آئی جی کو مردہ پایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔۔۔۔ذرائع کا کہناہے کہ ڈی آئی جی شارق جمال کے اہل خانہ دوسرے گھر میں موجود تھے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلویز بھی رہے جبکہ ان دنوں وہ او ایس ڈی تھے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close