پیپلزپارٹی نے بڑی سیاسی وکٹیں گرا دیں

اسلام آباد (پی این آئی) مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں رہنماؤں نے کارکنان کی بڑی تعداد کے ساتھ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری سے اسلام آباد میں بونیر سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے ملاقات کی اوران کی قیادت پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ملاقات کرنے والوں میں اے این پی صوبائی رہنماءاور سابق نائب ناظم بونیر یوسف علی خان، عوامی پارٹی کے بانی رہنماءو سابق ٹاؤن ناظم ڈگر ضلع بونیر شیرزمان خان، اے این پی بونیر کے نائب صدر انعام خان،اے این پی رہنما و رکن صوبائی کونسل حاجی شیرزمان خان شامل تھے۔اس کے علاوہ اے این پی رہنما انور جہان خان، سابق ایس پی ظاہر شاہ خان،اے این پی رہنماءسلطان روم خان ،امیر زیب خان،فضل اکبر ،محب اللہ خان ، اقبال خان اور نورخان شامل تھے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بڑے زخم کھائے ہیں پارٹی اقتدار میں آکر خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close