کسٹم افسران کا اسکینڈل، ایف آئی اے کی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آگئے

کراچی(آئی این پی)کسٹم افسران کے خلاف اسپیڈی منی اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں کسٹم افسران کے خلاف اسپیڈی منی اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔کیس میں گرفتار 2 ملزمان یاور عباس اور طارق محمود کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے نے عدالت میں مقف اختیار کیا کہ کیس میں سونے کے کچھ تاجروں کے بیانات قلم بند کیے ہیں، ملزمان اسپیڈی منی سے سونے کے بسکٹ خریدتے تھے اور اس کے بعد افسران میں تقسیم کیے جاتے تھے۔

ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی لہذا جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ملزم کے وکیل شوکت حیات نے مقف اختیار کیا کہ ملزمان کو کئی دن لاپتا رکھا گیا اور ملزمان کیمزیدجسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع کردی۔دوسری جانب ایف آئی اے نے کیس کی تفتیش خاتون انویسٹی گیشن آفیسر کے حوالے کردی۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر غذر کے مطابق مسافر وین گوپس سے حمرن بتھریت جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق مسافر وین میں 16 افراد سوار تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close