پی ڈی ایم سے انتخابی اتحاد ہوگا یا نہیں؟ علیم خان نے فیصلہ سنا دیا

لاہور ( پی این آئی) استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے امید ظاہرکی ہے کہ الیکشن وقت پرہوں گے ،عام انتخابات میں تاخیرملک کوعدم استحکام سے دوچارکرسکتی ہے۔اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کو طول نہیں دیا جاسکتا ،نگران حکومت کے پاس انتخابات کرانے کا مینڈیٹ ہے ملک چلانے کا نہیں، صوبہ چلانے اور ملک چلانے میں بہت فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو الیکشن کیوں لڑنے دیا جائے؟چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ نہیں کیا جا رہا انہوں نے جو کیا وہ بھگتنا پڑے گا۔صدر آئی پی پی نے کہا کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل فیض نے چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنوانے اورخود آرمی چیف بننے کے لیے دوہزاراٹھارہ کے انتخابات سے پہلے نواز شریف کی نااہلی کو یقینی بنایا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ انتخابات میں پی ڈی ایم سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا، ہرحلقے سے امیدوارکھڑے کریں گے۔پرویز خٹک اور ہمارے نظریات ایک ہیں،الیکشن میں پتا چلے گا کہ کون سی سیاسی جماعت پرواز کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close