نواز شریف کی پاکستان واپسی کا پلان پھر تبدیل، حتمی فیصلہ کب ہوگا؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ ہو گیا۔اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سعودی عرب اور دبئی کے اعلی وفود سے ملاقاتوں کے بعد لندن روانہ ہو ں گے۔ نوازشریف کی 25 جولائی کو لندن روانگی متوقع ہے۔ نواز شریف کچھ روز لندن میں ہی قیام کریں گئے۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان اگست کے پہلے ہفتہ میں کیا جائے گا۔ میاں نوازشریف کی اگست کے آخری ہفتہ یا ستمبر کے آغاز میں لندن سے پاکستان روانگی متوقع ہے۔ جب کہ نوازشریف نے جدہ میں قیام کے دوران سعودی شاہی خاندان کے افراد،دیگراہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں ، نوازشریف نے سینیٹر اسحق ڈار اور انکی ٹیم کو سعودی عرب میں تنظیم نو پر سراہا اور تمام ممبران کو تنظیم نو کے زریعے تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں، حرمین شریف سے ہماری دلی وابستگی ہے،ہمارے کارکن ہی ہمارا سرمایہ ہیں۔قائد نوازشریف نے کہا کہ میری حکومت کو بار بار ختم کیا گیا ، ترقی کے سفر کو روکا گیا ، ہم نے ایٹمی دھماکے کئے اور اس وقت امریکی صدر کلنٹن کی پیشکش ٹھکرا دی، اگر 1990 کی ترقی کا تسلسل چلتا رہتا تو آپ سب پاکستان میں خوشحال زندگی گزار رہے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد پاکستان جائیں گے۔ انہوں نے تمام پارٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پارٹی کی مشکل وقت میں دامے درمے سخنے مدد کی اور پارٹی کا پرچم ہمیشہ بلند رکھا اور قربانیاں دیں۔سب ممبران نے کہا کہ ہم قائد نوازشریف کو چوتھی مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ آخر میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف نے عہدیداران اور کارکنان کیساتھ باری باری تصاویر بنوائیں۔شیخ سعید احمد نے چیئرمین ،سیکرٹری جنرل اور تمام ممبران کیساتھ قائد کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں