وزیراعظم سے بے رُخی سے ہاتھ ملانے والے کھلاڑی کی وڈیو وائرل، حقیقت کیا نکلی؟ وزیراعظم ہائوس نے وضاحت کر دی

لاہور (پی این آئی) منگل کو وزیراعظم یوتھ سپورٹس انیشی ایٹو کے اجراء کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سے بے رخی سے ہاتھ ملانے والے کھلاڑی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم ہائوس کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

اس تقریب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کھلاڑیوں سے ایک ایک کرکے ہاتھ ملایا اور اس دوران ایک کھلاڑی نے وزیراعظم سے ہاتھ تو ملایا تاہم اس کے چہرے کے تاثرات سے بالکل واضح تھا کہ اسے شہباز شریف سے ملکر کوئی خوشی نہیں ہوئی ۔یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس لڑکے کی تعریف کی گئی تاہم اب وزیراعظم ہائوس کی جانب سے اس حوالے سے موقف سامنے آگیا ہے۔ وزیر اعظم ہائوس کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ ’’ یہ گزشتہ ہفتے کی ویڈیو ہے اور لڑکا قدرے نروس تھا لیکن آخر میں اس نے ہاتھ ملایا اور اس وقت کسی نے اسے ایک واقعہ کے طور پر نہیں دیکھا ،اب سوشل میڈیا اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close