اسلام آباد (پی این آئی) راجہ ریاض نے اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے تین نام دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ملاقات کی،ملاقت میں نگران سیٹ اپ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جبکہ راجہ ریاض نے زیر التوا قانون سازی میں حکومت سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام دینے کا فیصلہ کیا ہے،راجہ ریاض نے کہا کہ اسمبلیاں 8 اگست کو تحلیل ہوں گی،نگران حکومت 90 روز میں انتخابات کرانے کی پابند ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے ملاقات میں اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے نام سامنے رکھوں گا۔یاد رہے کہ سیاسی جماعتوں نے کسی سیاستدان کو ہی نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک سیاستدان کو ہی نگران وزیراعظم لانے کا فیصلہ کیا۔کسی جج،ریٹائرڈ بیوروکریٹ،ٹینکو کریٹ کو وزیراعظم نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ شہر اقتدار میں نگران وزیراعظم کے لئے افرسیاب خٹک کا نام زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق بزرگ سیاستدان افراسیاب خٹک اکثر سیاسی جماعتوں کو قابل قبول ہیں،نگران وزیراعظم کی دوڑ میں سینیٹر مشاہد حسین سید اور سلیم مانڈوی والا کا نام بھی زیر غور ہے۔
مشاہد حسین سید اور سلیم مانڈوی والا رکن سینیٹ ہیں۔ نگران وزیراعظم بننے کی صورت میں سینیٹ کی نشست چھوڑنی پڑے گی جب کہ دو سال تک کسی بھی انتخاب نہ لڑنے کی شرط بھی رکن سینیٹ پر لاگو ہو گی۔ جبکہ وفاقی وزراء کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ،اسمبلی مدت اور نگران سیٹ اپ سمیت اہم امور پر مشاورت ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں