پاسپورٹ بنوانے والوں کی لائن میں لگنے کا جھنجھٹ اب ختم ہوا، حکومت نے شہریوں کی بڑی پریشانی دور کردی

اسلام آباد (آئی این پی)لائن میں لگنے کا جھنجھٹ اب ختم ہوا،حکومت نے شہریوں کی بڑی پریشانی دور کردی۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ پریشانی کے بغیرای پاسپورٹ کی سہولت شہریوں کو دستیاب ہے۔وفاقی وزیرنے لکھا کہ اب شہری دفتر کا دورہ کیے بغیرآن لائن پاسپورٹ کی تجدید کرسکیں گے۔اس سے پہلے شہریوں کو لمبی قطاروں میں لگ کر پاسپورٹ بنوانا پڑتا تھا جس سے وہ دوہری اذیت کا شکار تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close