لاہور(آئی این پی)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے صوبہ پنجاب کے 95 نجی تعلیمی اداروں کو جعلی، غیررجسٹرڈ اورغیر قانونی قرار دے دیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 157 تعلیمی ادارے غیر قانونی اور جعلی ہیں جن میں سے 95 نجی تعلیمی ادارے پنجاب کے ہیں، لاہور 31 غیر قانونی تعلیمی اداروں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
جعلی و غیر قانونی تعلیمی اداروں میں راولپنڈی کے 15، فیصل آباد اور ملتان کے8، 8 میاں چنوں کے 4 تعلیمی ادارے شامل ہیں، ایچ ای سی کی فہرست میں رحیم یار خان، مظفرگڑھ، گوجرانوالہ، لیہ، ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ طلبا داخلے لینے سے پہلے ایچ ای سی سے رجسٹرڈ تعلیمی ادارے چیک کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں