عام انتخابات کے لیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی؟

اسلام آباد(آئی این پی)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے عام انتخابات کیلئے 42.5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کی سمری کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات کیلئے فنڈز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، الیکشن کمیشن کو ابتدائی طور پر 10 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں عام انتخابات کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری سمیت گلگت میں گندم کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں اٹک ریفائنری کے فریٹ چارجز سے متعلق سمری پر بھی غور کیا گیا جبکہ گیس کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کی ادائیگیوں کی سمری بھی زیر غور آئی۔اجلاس میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) کے بجٹ کی سمری بھی ای سی سی اجلاس میں زیر غور آئی۔سولر پینل اینڈ الائیڈ ایکویپمنٹ مینوفیکچرنگ پالیسی بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں