فیصل واوڈا نے عمران خان کے جیل جانے کی پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان آئندہ چند ہفتوں میں جیل میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں۔

 

 

 

انکا مزید کہنا تھا کہ جس کو پہلے ہیروکہا اور پھر اسے ہی غدار قرار دیا، آئندہ الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی اور نہ کوئی پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر نظر آئے گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کوئی بلنڈر کیا تو یہ پی ٹی آئی کے کفن میں آخری کیل ہوگی۔فیصل واوڈا نے کہاہے کہ اعظم خان، چیئرمین پی ٹی آئی کے بہت قریبی آدمی تھے وہ دل اور دماغ استعمال نہیں کرتےتھے جو حکم ملتا اس کی فوری تکمیل ہوتی تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ اعظم خان جو پاکستان کیلئے مدد کر رہے ہیں وہ مزید بھی مدد کریں گے، یہ معاملہ اب یہیں روکنے والا نہیں ہے۔ ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب عرفان قادر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سائفر کیس میں لمبی چوڑی تفتیش کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی موجودگی میں اعظم خان پرجرح ہوگی، اس کیس میں سیکرٹ ایکٹ تو بہت چھوٹی بات ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وعدہ معاف گواہ دو قسم کے ہوتے ہیں۔

 

 

 

 

ایک شریک جرم، دوسرا وعدہ معاف گواہ برابر کا شریک ہوتا ہے، اعظم خان چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکرٹری تھے، اعظم خان کے بیان کو دوسرے شواہد سے بہت سپورٹ مل رہی ہے، یہ بڑا سیریس کیس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی موجودگی میں اعظم خان پرجرح ہوگی، اس کیس میں سیکرٹ ایکٹ تو بہت چھوٹی بات ہے، اصل بات سائفرکی من گھڑت کہانی عدم اعتماد کو روکنا تھا، یہ تو آئین کے ساتھ فراڈ ہوا ہے، سابق وزیر اعظم نے کہا امریکا کی ملی بھگت سے حکومت کو تبدیل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close