تازہ ترین

نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میری رائے میں آئندہ وزیراعظم میاں نوازشریف ہوں گے ، ہماری کوشش ہے کہ میاں نوازشریف کو ریلیف ملنا چاہیے، لیکن عدلیہ سے توقع کی جاسکتی ہے۔

 

 

 

اسٹیبلشمنٹ نے ہی نوازشریف کو باہر بھجوایا تھا، پلیٹ لیٹس کی رپورٹ میں کوئی ہیرپھیر نہیں تھا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد خان، سلمان راجہ سمیت کئی لوگوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، ہماری کوشش ہے کہ میاں نوازشریف کو ریلیف ملنا چاہیے، میرا نہیں خیال کہ عدلیہ سے توقع کی جاسکتی ہے، میری رائے میں آئندہ وزیراعظم میاں نوازشریف ہوں گے ،میاں شہبازشریف نے ہمیشہ تابعداری کی، وہ بھی یہی چاہیں گے۔شہبازشریف نے پنجاب میں بطور وزیراعلیٰ بہت کام کیا ہے، اگر شہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے یا نہیں اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدواروں کو وقت آنے پر طے کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف معاملے پر شہبازشریف اور آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا۔ میرا نہیں خیال کہ نوازشریف کے نام پر کوئی کاٹا تھا، میں اس کو بڑے قریب سے واچ کیا ہے، جب باجوہ کو آرمی چیف بنایا گیا اس وقت تو کوئی کاٹا نہیں تھا، سال ڈیڑھ سال بھی کوئی کاٹا نہیں تھا، پھر ڈان لیکس کا معاملہ ہوا۔میاں نوازشریف کو ہٹا کر ایک ایسے شخص کو لایا گیا ، جس کو حکمرانی کا پتا نہیں تھا،ن لیگ کو ہٹانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں ملک کا نقصان ہوا۔

 

 

 

ن لیگ اور پی ٹی آئی کے سیاسی میٹریل میں ایک بنیادی فرق ہے ، کہ ن لیگ والوں نے جیلیں کاٹیں، لیکن حوصلے میں رہے۔ آج کل تو پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں نے حقائق بتانا شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے بغیر عمران خان بھی نوازشریف کو باہر نہیں بھیج سکتا تھا۔اسٹیبلشمنٹ نے ہی نواز شریف کو باہر بھجوایا تھا، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سے متعلق ماہرین نے رائے دی تھی، کوئی ہیر پھیر نہیں ہوا۔۔ الیکشن میں اب ووٹ کو عزت ملے گی، الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ لینے والے بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ ان کی سب نے گفتگو سنی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں