مولانا طارق جمیل کا دوسری شادی کرنے سے انکار، وجہ کیا بتائی؟

لاہور(پی این آئی)معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ انہیں متعدد خواتین کی طرف سے دوسری شادی کی پیشکش کی جا چکی ہے تاہم انہوں نے ہر بار دوسری شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایک ویڈیو کلپ ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک مولانا طارق جمیل ایک سوال کے جواب میں مذکورہ انکشاف کر رہے ہوتے ہیں۔اس حالیہ انٹرویو میں مولانا طارق جمیل نے اپنی نجی زندگی کے متعلق بھی کافی کھل کر بات کی۔ ایک سے زائد شادیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ گزشتہ سال تک مجھے کئی خواتین کی طرف سے شادی کی پیشکش کی جاتی رہی تاہم میں نے تمام خواتین کو واضح انکار کر دیا۔“مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ”میں اپنی بیوی کے ساتھ وفا دار رہوں گاکیونکہ اس نے اپنی تمام زندگی میرے لیے اور میرے بچوں کے لیے وقف کی ہے۔ “ ایک گزشتہ انٹرویو میں مولانا طارق جمیل نے بتایا تھا کہ ان کی فیملی میں ارینجڈ میرج کو ترجیح دی جاتی ہے تاہم ان کے ساتھ کوئی بھی اپنی بیٹی بیاہنے کو تیار نہیں تھا کیونکہ وہ اسلامی مبلغ بن گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close