اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق (ن) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سائفر تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو انہیں حراست میں لیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ایف آئی اے نے سائفر کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو طلب کر لیا ہے، تحقیقات میں تعاون نہ کیاتو انکوائری کے مرحلے پر ہی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ تحقیقات کر کےایف آئی اے سفارش کرے گی کہ شواہد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان کے بعد کون شریکِ جرم ہے اور کس کس کے خلاف جرم کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے اپنے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سائفر 9 مارچ کو مجھ سے لیا اور بعد میں گم کر دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں