ریڈ زون میں موٹرسائیکلوں کا داخلہ بند، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سیکیورٹی وجوہات کی بناپر ریڈزون میں موٹرسائیکلوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کے لیے 3 پوائنٹس سے شٹل سروس چلائی گئی ہے۔ یہ شٹل سروس سرینا چوک، پریڈ ایونیو اور نادرا چوک سے چلائی گئی ہے،ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پابندی 12 محرم الحرام تک برقرار رہے گی۔ شہریوں سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کا کہا گیا ہے،

ترجمان پولیس کے مطابق تمام اقدامات اسلام آباد میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close