ایک اور طویل موٹروے کی تعمیر کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے لاہور، ساہیوال بہاولنگر موٹروے کی تعمیر کیلئے فنڈزکی منظو ری دے دی۔295 کلو میٹر سڑک بہاولپور، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال اور لاہور کے درمیان بنے گی۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس میں لاہور رنگ روڈ جنوبی کو 17 ارب 78 کروڑ روپے سے مکمل کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں صوبوں میں زرعی ٹیوب ویلز سولر پر منتقل کرنے کے منصوبوں کو بھی منظور کیا گیا۔ ایکنک اجلاس میں خوازہ خیلہ سے بشام تک 48 کلو میٹر طویل شاہراہ کی تعمیر کی منظوری دی گئی، جس پر 79 ارب 13 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اس دوران پاکستان ایجوکیشن منصوبے کو 14 ارب روپے مالیت سے مکمل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق پاکستان ایجوکیشن منصوبے کے تحت ملک بھر میں تعلیمی وظائف دیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کےلیے 16 ارب 80 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، یہ اسکیم مرکزی حکومت کی فنانسنگ سے 2 سال میں مکمل ہو گی جبکہ محکمہ موسمیات کا نظام جدید بنانے کے 14 ارب 49 کروڑ 88 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ جامشورو اور ٹھٹھہ میں پانی فراہمی کے 39 ارب 94 کروڑ روپے کے منصوبے منظور کیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان ایجوکیشن منصوبے کے تحت ملک بھر میں تعلیمی وظائف دیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close