عمران خان اب پھنس چکے ہیں، پی ٹی آئی کا الیکشن اور سیاست میں کوئی کردار نہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدار کیلئے جو کیا وہ سب سامنے آگیا لیکن اب وہ پھنس چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے انکشافات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان بند کمرے میں موجود تھے جب سائفر پر بات ہورہی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے بیانیہ بنایاکہ امریکا نے نکالا پھر باجوہ صاحب نے نکالا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدار کیلئے جو کیا وہ سب سامنے آگیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدارکیلئے جو کیا وہ سب سامنے آگیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے قمرجاویدباجوہ کوکہاتوسیع دیتے ہیں پھر انہی کیخلاف بیانیہ بنایا، ذاتی مفاد کیلئے بات کریں گے تو مسائل پیداہوں گے۔سابق رہنما نے کہا کہ جب سائفرپربات ہورہی تھی تواعظم خان موجودتھے اور میں جانتاتھا کہ وقت آئیگا تو اعظم خان اپنا دفاع کریں گے کیونکہ جب میڈیاکے سامنے ہوتے ہیں توانسان پھٹ جاتاہے، جب آپ اپنے اقتدار کیلئے کام کریں گے تو تاش کے پتوں کی طرح بکھرجائیں گے، دیکھنا یہ چاہیے کہ ہم نے لانگ مارچ سے حاصل کیا کرنا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی پارٹی کا الیکشن اور سیاست میں کوئی کردار نہیں دیکھ رہا، چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کیا وہ قانونی معاملات میں پھنسیں رہیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کے دائیں بائیں موجود لوگوں کی خواہش ہے وہ جیل جائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ میٹنگ میں اسدعمر، شاہ محمود، شیریں مزاری،اعظم خان،چیئرمین پی ٹی آئی کی موجودگی نظر آئے گی ، میٹنگ میں ایک دو اور لوگ ہوسکتے ہیں اس سے زیادہ نہیں کیونکہ جب کوئی اپنی انا پر آجاتا ہے تو وہ نشہ انسان کو انسان نہیں رہنے دیتا۔فیصل واوڈا کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب ا?پ وزیریاوزیراعظم ہوں توسیکریٹ ایکٹ کیتحت باتیں نہیں کرسکتے، میں جوباتیں سمجھارہاتھاوہ سب ٹھیک ہوتی جارہی تھیں، چیئرمین پی ٹی آئی قانونی شکنجیمیں پھنس گئے ہیں، پی ٹی ا?ئی اور ان کے چیئرمین کا الیکشن میں کوئی فیوچرنظرنہیں ا?رہا، الیکشن میں پی ٹی ا?ئی کاکوئی ٹکٹ ہولڈرہی نہیں ہوگا۔انھوں نے بتایا کہ اعظم خان سائفر کا حصہ ضرور تھے لیکن جب کوئی غیرقانونی کام کرتے ہیں تو چیزیں چھپا لیتے ہیں ، شہزاداکبر بہت سی چیزیں چھپا کر لیگئے ہیں،میٹنگ منٹس بھی چرا کر لیگئے۔سابق رہنما کا کہنا تھا کہ اعظم خان چھوڑیں ان کیساتھ کوئی بھی نہیں رہیگا، اعظم خان چیئرمین پی ٹی ا?ئی کیسب سیقریبی ساتھی ہیں، جب شکنجہ بڑا ہوگا تو بہت سے لوگ سامنے آئیں گے اور جتنا بھی بڑا جرم ہو جرم جرم ہی ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ انسان بہت کچھ سوچتا ہے مگر ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتاہے، کون آسمان پر رہے گا کون زمین پر وہ وقت ہی بتائے گا، کون عرش سیفرش اورکون فرش سیعرش پر جائے گا اب وہ وقت آگیا ہے۔سابق آرمی چیف کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ باجوہ صاحب برے آدمی تھے توانہیں اچھاآدمی کیوں بنادیا، بقول آپ کے باجوہ صاحب نے پنجاب حکومت گرادی، لیکن ان سب چیزوں کے لئے ارشدشریف اپناجان گنوابیٹھا۔سابق رہنما کا کہنا تھا کہ تحقیقات توملک میں70سالوں سے چل رہی ہیں مگرکسی انجام کونہیں پہنچیں، ان سب کالب لباب یہ نہیں تھاکہ وہ الیکشن چاہتے تھے، اس کالب لباب تھاکہ حاضر چیف نہ بنیں پرانے والیبن جائیں، چیئرمین پی ٹی آئی اس کے بعدچاہتے تھے صدارتی نظام کے تحت بادشاہ بن جائیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں