لندن سے چوری اور کراچی سے برآمد قیمتی کار، کس ملک کے سفارت خانے کے سپرد کی جائے گی؟

اسلام آباد(آئی این پی)لندن سے چوری کیے جانے کے بعد کراچی سے برآمد ہونے والی 35 کروڑ روپے مالیت کی بینٹلے مولسین وی 8 کار بلغاریہ کے سفارت خانے کے سپرد کی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق کسٹمز ایپلیکنٹ ٹربیونل نے سفارت خانے کے تحریری انکار کی صورت میں گاڑی وزارت خارجہ کے سپرد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا ہے

۔دستیاب فیصلے کی کاپی میں گاڑی سفارتخانے یا وزارت خارجہ کے سپرد کیے جانے کے لیے برطانوی ایجنسی اور سینٹرل نیشنل بیورو کے علم میں لانا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔کسٹم اپیلنٹ ٹریبونل کراچی نے حوالگی کا حکم مقدمے میں نامزد افراد کی کسٹم اپیل مسترد کرتے ہوئے جاری کیا۔گاڑی کسی بھی صورت چوری کرکے پاکستان منتقل کرنے والوں کے حوالے نہ کی جائے، بیش قیمت بینٹلے کار ستمبر 2020 میں برطانوی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر ڈیفنس فیز 2 کے بنگلے سے برآمد کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں