25 جولائی، دن 12 بجے، ایف آئی اے نے عمران خان کو طلب کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)سائفر کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کو 25 جولائی کو طلب کرلیا۔اس حوالے سے ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس بھی جاری کردیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو بنی گالہ اور زمان پارک کے ایڈریس پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کو سیاسی مقاصد کے استعمال کرنے پر تحقیقات جاری ہیں، ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم سائفر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ایف آئی اے کے نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی دن 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں