اعظم خان کہاں روپوش تھے؟ غریدہ فاروقی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان لاپتا نہیں ہوئے تھے بلکہ وہ اپنی مرضی سے روپوش تھے اور اپنی مرضی سے ہی سامنے آئے ہیں۔

ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے غریدہ فاروقی کا کہناتھا کہ 15 جون 2023 سے خود ساختہ روپوش ہونے والے اعظم خان اچانک سامنے آگئے! ان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور اپنی مرضی سے گئے تھے۔ اعظم خان نے مزید کہا کہ وہ سائفر کی گمشدگی کی وجہ سے دباو¿ کا شکار تھے جس میں ان کی غلطی شامل نہیں تھی۔ اعظم خان پہلے لاہور میں روپوش رہے۔ حالیہ دنوں میں اپنے عزیزوں، دوستوں سے مشورے کے بعد ازخود سامنے آنے کا فیصلہ کیا، متعلقہ تھانے گئے، جہاں انہیں مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے کہا گیا۔ جو لوگ یہ جھوٹا بیانیہ بنا رہے ہیں کہ اعظم خان لاپتہ تھے؛ یہ وہی جھوٹے لوگ ہیں جو سائفر سازش کے جھوٹے بیانیے میں شامل تھے اور اب اپنی شامت آئی دیکھ کر اول فول حیلوں بہانوں سے اصل م±دّعے سے توجہ ہٹانے کے درپے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close