عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہوسکتی ہے یا نہیں؟ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) رانا ثناءاللہ نے عمران خان اور سائفر کا معاملہ خصوصی عدالت میں لے جانے کا عندیہ دیدیا، کہتے ہیں عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے مطابق کارروائی کا وزارت قانون ہی بتا سکتی ہے۔

(ن) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ عمران خان کا جتھہ ملک میں افراتفری اور انارکی چاہتا تھا، اس جتھے خود کو ہی حادثے سے دوچار کر لیا ہے، آرٹیکل 6 کے مطابق کارروائی کا وزارت قانون ہی بتا سکتی ہے۔ امریکہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر معافی کا مطالبہ نہیں کیا، جرم ثابت کرنے کیلئے دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے خفیہ دستاویزات کو جاری کیا بعد میں چوری کر کے اپنے پاس رکھ لیا۔ یہ کیسز ایسے ہیں جو اب ثابت ہو چکے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ان جرائم کا حساب دینا ہے۔ یہ ریاست کے مفاد کا معاملہ ہے یہ جرم ہوا ہے۔ ریاست کی مدعیت میں یہ مقدمہ خصوصی عدالت میں جائے گا۔ اعظم خان جس سے رابطہ رکھنا چاہیں وہ ان کی مرضی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close