نواز شریف پاکستان کب آئیں گے؟ اعلان کر دیا گیا

لندن ( پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف ایک ہفتے بعد جدہ سے لندن پہنچیں گے۔ شریف فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں چند ہفتے قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے جدہ میں قیام کے دوران سعودی شاہی خاندان کے افراد و دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ وہ 24 جون کو لندن سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close