سائفر تحقیقات، عمران خان کے بعد 2سینئر پارٹی رہنمائوں کو بھی طلب کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر پبلک کرنے کے معاملے کی تحقیقات میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کر دیے اور انہیں ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم نے طلب کرلیا۔اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو 24 جولائی کو طلب کیا گیا۔ ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو متعلقہ ریکارڈ اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل ایف آئی اے نے سائفر کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 25 جولائی کو طلب کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close