اسلام آباد (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی نے اپنا منشور تیار کرلیاہے۔جس کےمطابق پیٹرول کی آدھی قیمت اور 300 یونٹس بجلی مفت کر دی جائے گی۔ منشور میں پاکستانی معاشرے کو اسلامی معاشرے میں ڈھالنے، ختم نبوت پر موثر قانون سازی کرنے کے عزم کا بھی اظہار بھی کیاگیاہے۔
منشور کے تحت استحکام پاکستان پارٹی موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی آدھی قیمتوں پر فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے جبکہپ ائیر کنڈیشنڈ پبلک ٹرانسپورٹ، بزرگ شہریوں، خواتین اور سٹوڈنٹس کیلئے مفت سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گئیں۔منشور میں ملک کے لئے آزادانہ اور خودمختار خارجہ پالیسی یقینی بنانے کا وعدہ کیا گیا جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق،پاکستان میں اُن کی جائیدادوں کے تحفظ و انصاف کی فراہمی شامل ہے۔یوتھ اور خواتین کیلئے آسان شرائط پر بلا سود قرضوں و ملازمتوں کی فراہمی، ٹیکنیکل مراکز کا قیام ، نئے سرکاری میڈیکل و انجینئیرنگ کالج کا قیام، بیرو ن ملک سکالر شپ کی فراہمی منشور کا حصہ ہوگی۔استحکام پاکستان پارٹی کا منشور منظور ہو گیا، جس میں اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ منشور میں زرعی اصلاحات کے تحت بارہ ایکڑ تک زرعی اراضی رکھنے والے کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ مزدور کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 50 ہزار روپے ماہوار مقرر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ شہریوں کو 300یونٹس تک بجلی مفت کچی آبادیوں کے لئے مالکانہ حقوق، شہریوں کیلئے اپارٹمنٹ بلڈنگز کے کم لاگت رہائشی منصوبے تیار کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کیلئے درخواست دائر کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رجسٹریشن درخواست استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان اور جنرل سیکرٹری عامر کیانی کی جانب سے جمع کروائی گئی،درخواست کے ساتھ ایک صفحہ پر تحریر پارٹی کا منشور بھی جمع کروایا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے انتخابی نشان فائنل کیا گیا تھا،استحکام پاکستان پارٹی نے ’’ عقاب ‘‘ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ اب کئی سیاسی جماعتیں انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرا چکی ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں انتخابی نشان ’شیر ‘ کے حصول کے لیے درخواست جمع کرائی،مسلم لیگ کی جانب درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرائی،عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان کے حصول کا معاملے پر تحریک انصاف نے ’’بلے‘‘ کے نشان کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں