اسلام آباد(پی این آئی)نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس 2023 میں پاکستان بھارت سمیت کئی ممالک سے بہتر ملک قراردیدیا گیا،جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان نے بھارت اور ایران سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس کے مطابق جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان کا نمبر 19ہے،پاکستان کے جوہری مواد کی حفاظت میں مزید 3پوائنٹس کااضافہ، سکور 49پر پہنچ گیا۔سکیورٹی انڈیکس کے مطابق بھارتی جوہری مواد کی حفاظت کا سکور بدستور40ہے،پاکستان نے بھارت، ایران، میکسیکو، جنوبی افریقہ ، مصر سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔سکیورٹی انڈیکس کے مطابق جوہری سہولیات کی حفاظت میں پاکستان روس اور اسرائیل کیساتھ 32نمبر پر ہے،جوہری سہولیات کی حفاظت میں پاکستان کا سکور 61جبکہ بھارت کا 52ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں