اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظرنہیں آیا لہٰذا یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی بروز ہفتے کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح رواں سال بھی یوم عاشور کے موقع پر 9 اور 10 محرم کو سرکاری سطح پر چھٹی ہو گی۔ اس بار 9 محرم الحرام بروز جمعہ جبکہ 10 محرم الحرام ہفتے کو ہوگی، تاہم جمعہ اور ہفتہ کے روز سرکاری طور پر چھٹی ہو گی۔ جمعہ اور ہفتہ کو سرکاری چھٹی کے ساتھ اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین ایک ساتھ 3 چھٹیوں کے مزے لے سکیں گے۔
خیال رہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے.
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں