نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں شروع، واپسی کی تاریخ کا اعلان کون کرے گا؟

لاہور ( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی گئیں ، شاندار استقبال کا ٹاسک چیف آرگنائزر مریم نواز کو سونپ دیا گیا جو ملک بھر سے آنے والی استقالی ریلیوں کی خود نگرانی کریں گے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اس ضمن میں (ن) لیگ نے انکے استقبال کی باقاعدہ تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔

نواز شریف کی واپسی پر شاندار استقبال کا ٹاسک مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کو سونپا گیا ہے جنہوں نے تمام ڈویژنل صدور ،جنرل سیکرٹریز ،تمام سٹی صدور و جنرل سیکرٹریز ،یونین کونسل صدور و جنرل سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جبکہ تمام موجودہ اراکین قومی اسمبلی و سابق اراکین صوبائی اسمبلی، سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز ملک بھر سے آنے والی ریلیوں کی خود نگرانی کریں گی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان مریم نواز خود پرہجوم پریس کانفرنس میں کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close