قومی اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل کی خبروں پر وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ٹوئٹرپر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ک قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور دیگر اتحادی جماعتوں کی مشاورت سےکیا جائے گا۔

خیال رہے کہ خبر سامنے آئی تھی کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل 8 اگست کو توڑنے پر اتفاق کرلیا ہے، قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12 بجے تک ہے، اسمبلی مدت سے قبل تحلیل ہونے پر عام انتخابات کرانے کے لیے نگران سیٹ اپ 90 دن کے لیے آئےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close