دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کی پوزیشن کتنی ہوگئی؟

واشنگٹن (پی این آئی) دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان 100 ویں نمبر پر موجود ہے، فہرست کے مطابق پاکستان سے نیچے صرف شام ، عراق اور افغانستان موجود ہیں۔

مینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے ستمبر 2023 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں سنگاپور نے جاپان کو پیچھے چھوڑ کر نمبرون پوزیشن اپنے نام کی ، یہ 5 سال میں پہلی بار ہے جب فہرست میں جاپان کو نمبرون پوزیشن سے محروم ہونا پڑا،سنگاپور کے بعد جرمنی، اٹلی اور اسپین کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں، جاپان، جنوبی کوریا، سویڈن، لگسمبرگ، فرانس، فن لینڈ اور آسٹریا کے پاسپورٹس تیسرے نمبر پر رہے، ڈنمارک، آئرلینڈ، برطانیہ اور نیدر لینڈز کے پاسپورٹس کے حصے میں چوتھا نمبر آیا، بیلجیئم، پرتگال، ناروے، سوئٹزر لینڈ، چیک ریپبلک، مالٹا اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close