پشاور میں دھماکہ، تشویشناک خبر آگئی

پشاور (پی این آئی) پشاور میں دھماکہ،8 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد کے فیز 6 میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی،جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خود کش ہو سکتا ہے۔ پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے،زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ایس کینٹ وقاص رفیق نے بتایا کہ زخمیوں میں 6 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،خود کش حملہ آور نے گاڑی ایف سی کی گاڑی سے ٹکرائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close