سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پنجاب میں سرکاری ملازمین وفاق کی نسبت تنخواہوں میں کم اضافے پر سراپااحتجاج ہیں ، ایسے میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے بڑی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو فون پر رابطہ کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ،پنشن میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا،

دونوں رہنماؤں نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ ،پنشن وفاق کے برابر کرنے پر تبادلہ خیال کیا ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے تنخواہوں کا معاملہ دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کرا دی ۔

 

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close