سوشل میڈیا پر وائرل لسٹ، پرویز خٹک کے بیٹے نے نیا پنڈروا باکس کھول دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ میں صداقت نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری کی گئی پارٹی ارکان کی لسٹ کو جعلی قرار دے دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘گزشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا مشاورتی اجلاس تھا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔’ اسحاق خٹک کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی لسٹ مکمل طور پر فیک ہے۔ سربراہ پرویز خٹک اگلے اجلاس میں تمام پارٹی ممبران کی لسٹ جاری کردیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں