سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، خطیر رقم بطور الائونس دینے کی منظوری

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ فنانس کمیٹی نے ملازمین کے لئے ایک ارب تین کروڑ کے الاؤنس کی منظوری دے دی۔ذرائع سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ فنانس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ ملازمین کو الائونسز کی مد میں قومی خزانے کا ایک ارب سے زائداضافی ادا کرنے ہوں گے،سینیٹ فنانس کمیٹی نے ملازمین کے لئے ایک ارب تین کروڑ کے الاؤنس کی منظوری دے دی۔ذرائع سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سینیٹ ملازمین کو 5 اعزازیوں کے علاوہ تین بجٹ الاؤنس بھی ملیں گے،ذرائع سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سینیٹ ملازمین کو اعزازیوں کی مد میں کل ایک ارب اور تین کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے، قومی اسمبلی اس سے قبل ہی ملازمین کے لئے اڑھائی ارب کے الاؤنسز کی منظوری دے چکی ہے،الاؤنسز کے علاوہ پارلیمنٹ ملازمین باقی محکوموں کے ملازمین سے 60فیصد زائد تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں